اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹیں پہنے ہوئے تین خودکش حملہ آوروں نے روس کے علاقے اسٹاوروپل میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو اڑا دیا۔
علاقے میں دور دور تک ان دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
علاقے کی پولیس نے دھشتگردوں کے اس خود کش حملے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے اس حملے میں تین دھشتگردوں کے علاوہ کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
واضح رہے اسٹاوروپل کا علاقہ جنوبی روس میں شمالی قفقاز کے قریب واقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲